21 اکتوبر 2012 - 20:30

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے ایرانی چینلز پر یورپی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر قانوی اور آزادی ابلاغ کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے اپنے ایک بیان میں ہاٹ برڈ سے العالم اور پریس ٹی وی سمیت ایرانی چینلز کو ہٹانے کے یورپی اقدام کو غیرقانونی اور آزادی ابلاغ کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تحریک اسلامی جہاد نے اپنے بیان میں تمام صاحبان فکر سے اپیل کی ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کو گھٹن میں دھکیلنے اور ابلاغی آزادیوں کو نقصان پہنچانے کی غرص سے عمل میں لائے جانے والے ان اقدامات کا مقابلہ کریں۔ادھر فلسطین اخبارنویسوں کی تنظیم نے العالم چینل کو مزاحمت تحریک کا حام قرار دیتے ہوئے مغربی اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس ہاٹ برڈ سے اس چینل کو حذف کرنا آزاد ذرائع ابلاغ کو خاموش کرنے کے مترادف اور ہاٹ برڈ چینل کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔  .....

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

یورپ میں ایرانی چینلز پر پابندی؛ کیا بیان کی آزادی ڈھونگ ہے